NPG Media

وزیر اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

File Photo

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمرا ن خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں فواد چوہدری نے تحریر کیا کہ وزیر اعظم پاکستان عمرا ن خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔

خطاب کے وقت کا تعین مرکزی قیادت کی مشاورت سے طے کیا جائے گا۔ وزیراعطم موجودہ صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

وزیر اعظم گستاخانہ خاکوں کے اقدام کے خلاف حکومتی اقدامات سے آگاہ کریں گے۔ عمران خان تمام حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان اپنے خطاب میں قومی لائحہ عمل سے بھی آگاہ کریں گے۔

آج ہی انہوں نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں توڑ پھوڑ سے مغر بی ممالک کو کوئی نقصان نہیں پہنچ رہا۔

انہوں نے کہا میں یقین دلاتا ہوں دنیا کے دیگرممالک کوساتھ ملا کر مہم چلائیں گے جو یورپی ممالک میں توہین رسالت کو روکنے کا واحد راستہ ہے۔

ملک میں بدقسمتی سے مذہبی اورسیاسی جماعتیں مذہب کوغلط استعمال کرتی ہیں۔ کئی سیاسی و دینی جماعتیں اسلام کوغلط استعمال کرتی ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ جماعتیں اسلام کو استعمال کر کے ملک کو نقصان پہنچا دیتی ہیں۔ یہ ملک اسلام کےنام پر بنا تھا۔

انہوں نے کہا یقین دلاتا ہوں کہ دیگرممالک کوساتھ ملا کر نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف مہم چلائیں گے اوراقوام متحدہ میں معاملہ اٹھائیں گے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin