NPG Media

نیب قوانین میں ترمیم حکومت پر دباؤ ڈال کر ممکن نہیں ہے: وزیر خارجہ

ملتان:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملتان میں ناقص حکمت عملی کی وجہ سے اپوزیشن کو سیاسی شہید بننے کاموقع ملا، اپوزیشن کو اسٹیڈیم میں آنے دیتے تو یہ سیاسی شہید نہ بنتے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم کی واضح ہدایت تھی کہ لاہور جلسے میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے،لانگ مارچ کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں، استعفے دینا آپ کا فیصلہ ہے، ہم تو کہیں گے نظرثانی کریں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ استعفے دینا چاہتے ہیں تو دے دیں، ہچکچاہٹ کیوں ہےاستعفے اسپیکر کو نہیں پہنچتے تو یہ ڈرامہ بند کریں، استعفے دینا چاہتے ہیں تو 31 تاریخ کو استعفے اسپیکر کو پہنچنا چاہییں۔

انہوں نے کہا کہ نیب میں بہتری کےلئے گنجائش موجود ہے، مگر ہم سودا نہیں کریں گے، اپوزیشن نے کہا اگر آپ فیٹف قانون سازی چاہتے ہیں تو نیب میں ترامیم میں ساتھ دیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مسودہ کا مطالبہ کیا تو اس میں این آر او کی بو آئی، میں نے مسودہ چاک کردیااور بلی تھیلے سے باہر آگئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنے مطالبات تو سامنے رکھے جس پر 34 نکاتی مسودہ سامنے رکھا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فیٹف بل ذاتی ایجنڈا تھا جس پر وہ سودا کرنا چاہتے تھے، نیب ترامیم کو فیٹف کے ساتھ نہ جوڑیں، یہ قومی اہمیت کا معاملہ ہے، آپ نے نیب میں ترامیم نہیں کی تو یہ غفلت آپ کی ہے، نیب قوانین میں ترمیم حکومت پر دباؤ ڈال کر ممکن نہیں ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin