NPG Media

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی طبیعت ناساز،ہسپتال داخل

تصویر بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کی طبیعت ناساز ہوئی جس کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹڑ فردوس عاشق اعوان کو طبیعت ناساز ہونے پر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا بلڈ پریشر کم ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے ان کا چیک اپ کرنے اور مانیٹر کرنے کے بعد آرام کرنے کا مشورہ دے کر گھر جانے کی اجازت دے دی۔

فردوس عاشق اعوان کی طبیعت سستے بازار کے دورے کے بعد خراب ہوئی تھی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal