NPG Media

ایسا قانون لارہے ہیں جس کے تحت کالعدم تحریک لبیک کے ممبرز اسمبلیوں میں نہیں رہ سکیں گے، شیخ رشید

اسلام آباد (این پی جی میڈیا) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایسا قانون لا رہے ہیں جس کے تحت کالعدم تحریک لبیک  پاکستان کے ممبر اسمبلیوں میں نہیں رہ سکیں گے۔

ایک انٹرویو میں شیخ رشید نے کہا کہ ایسا قانون لے کر آئیں گے جس کے تحت ٹی ایل پی کے ممبر بھی نہیں رہ سکیں گے۔ قانون کے تحت نہ یہ الیکشن میں حصہ لیں گے نہ کسی پارٹی میں شامل ہوسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان نے  پورے ملک کو سیل کرنے کا پلان بنایا ہوا تھا۔

شیخ رشید نے کہا کہ تحریک لبیک پارٹی 2 سال پہلے 2017 میں بنی ہے۔ آج تک خادم حسین رضوی اور سعد رضوی سے ملاقات نہیں ہوئی،میں کبھی بھی تحریک لبیک کے دھرنے میں نہیں گیا۔وزیرداخلہ  شیخ رشید نے کہا کہ ناموس رسالت پر وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں تقریر کی،ہم عاشق رسولۖ ہیں، ایسی 100 وزارتیں ختم نبوت پر قربان کرتا ہوں۔

شیخ رشید نے کہا کہ تحریک لبیک کا دھرنے اور انتشار کے علاوہ کوئی منشور نہیں ہے۔ سیاستدان کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی بھی مشہوری ہو۔ تحریک لبیک نے پورے ملک کو سیل کرنے کا پلان بنایا ہوا تھا۔انہوںنے کہاکہ ہم نے بھر پور کوشش کی کہ مسودہ اسمبلی میں لے آئیں۔ تحریک لبیک والے بھرپور تیاری میں تھے۔ تحریک لبیک کو30دن کا نوٹس دیا گیا ہے۔ میرے بارے میں جو کچھ کہا جارہا ہے وہ غلط ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ بطور وزیرداخلہ کسی پارٹی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، اس ملک میں وزارت داخلہ کے امتحان کے دن کم ہوتے ہیں،مجھے اپنا مذہب چھوڑنا نہیں اور کسی کے فرقے کو چھیڑنا نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ میں تمام علمائے کرام کا احترام کرتا ہوں،اللہ اور رسولۖ کے بعد اس ملک کے بھی وفادار ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ کالعدم تحری لبیک کے دھرنوں میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 580 زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ گوجرانوالہ میں آکسیجن کے ٹرک سے اتار کر ڈاکٹرز کو مارا گیا، ایک پولیس اہلکار یونیفارم میں نماز پڑھنے گیا تو لوگوں نے اسے مارنا شروع کردیا،دھرنوں میں شہید اہلکاروں کو شہید پیکج دیا جائے گا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin