NPG Media

کالعدم جماعت تحریک لبیک پر کسی بھی قسم کا چندہ اکٹھا کرنے پر پابندی لگادی گئی

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر ملک بھر میں چندہ اکٹھا کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیے جانے کے بعد ان کے اثاثے منجمد کرنے اور پارٹی عہدیداروں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کی کارروائی شروع کرنے کے بعد اب کالعدم تنظیم کے کسی بھی قسم کے چندہ اکٹھا کرنے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔

وزارت داخلہ شیخ رشید کے مطابق کالعدم جماعت پر کسی بھی قسم کا چندہ لینے پر پابندی عائد ہوگی اور وفاق کی طرف سے کالعدم جماعت پر چندہ اکٹھا کرنے پر پابندی یقینی بنانے کی بھی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کالعدم جماعت پر کڑی نظر رکھی جائے گی تاکہ وہ ایسی کوئی کاروائی سرانجام نہ دے سکیں۔

اس کے علاوہ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو چندہ اکٹھا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے سخت احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin