NPG Media

دہشتگردی مقدمہ، رانا ثناء اللہ کا فواد چوہدری کے اعلان پر ردِعمل سامنے آگیا

فائل فوٹو

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمے کے اعلان کے بعد ن لیگ کے مرکزی رہنما بھی میدان میں آگئے۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری دیر نہ کریں میرے خلاف مقدمہ درج کروائیں اور فواد چوہدری میرے خلاف مقدمے میں مدعی خود بنیں، انہوں نے کہا اپنے مؤقف پر قائم رہیں گے میں دھمکیوں سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ سعد رضوی کے بیانات کا میرے بیانات اور عمران خان کے بیانات سے موازنہ کریں۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے آج صبح رانا ثناء اللہ کے خلاف انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا تھا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin