NPG Media

بھارت نے ٹی20ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم کو ویزہ دینے کی منظوری دیدی

نئی دہلی: (این پی جی میڈیا) بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم اور صحافیوں کو ویزے دینے کی منظوری دیدی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی کونسل میٹنگ میں منظوری کی باضابطہ اطلاع دے دی گئی۔ بھارت میں ٹی20ورلڈ کپ کےلیے پاکستانی صحافیوں کو بھی ویزے دیئے جائیں گے۔بھارت نے پاکستانی شائقین کے لیے ویزے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں سال اکتوبر میں بھارت میں شیڈول ہے ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے ویزوں کے اجراء کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ ماہ آئی سی سی کو خط لکھا تھا۔

خط میں کہا گیا تھاکہ اگر بھارتی کرکٹ بورڈ، پاکستانی ٹیم، میڈیا اور شائقین کیلئے ویزا کی آسانیاں پیدا نہیں کرتا اور تحریری یقین دہانی نہیں کرواتا تو ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارت منتقل کردیا جائے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal