NPG Media

وزیرخارجہ رواں ہفتے متحدہ عرب امارات، ایران، قطر اور ترکی کا دورہ کریں گے

فائل فوٹو

اسلام آباد(این پی جی میڈیا)خطے میں امن و استحکام کا مشن لیے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی چار ملکی دورے پر اگلے ہفتے روانہ ہونگے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 4ملکی دورے پر رواں ہفتے روانہ ہونگے۔ وزیرخارجہ متحدہ عرب امارات، ایران، قطر اور ترکی کا دورہ کریں گے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا پہلا پڑا وابوظہبی میں ہوگا۔وزیرخارجہ 18 اپریل کو ابوظہبی پہنچیں گے اور اپنے اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، ویزا مسائل، پاک بھارت تنازعہ، افغان امن عمل سمیت مختلف امور زیرغور آئینگے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ابوظہبی سے تہران جائنگے۔تہران میں شاہ محمود قریشی اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔وزیرخارجہ تہران سے دوحا روانہ ہوں گے دوحا میں اپنے قطری ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ دوحا ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، افغان امن عمل سمیت مختلف امور زیرغور آئینگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دورے کے آخری حصے میں استنبول جائنگے۔ استنبول میں وزیرخارجہ اپنے ترکش ہم منصب سے ملاقات اور افغانستان کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal