NPG Media

شہباز شریف کو ضمانت ملی پر رہائی نہ مل سکی

فائل فوٹو

لاہور(این پی جی میڈیا)قومی اسمبلی میںاپوزیشن لیڈر شہباز کو ضمانت ملی پر  رہائی نہ مل سکی، معاملہ لٹک گیا، عدالت کے مختصر فیصلے میں دو میں سے ایک جج کے دستخط نہ ہونے کے باعث ضمانتی مچلکے جمع نہ ہوسکے۔

خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 13 اپریل کو شہباز شریف کو آمدن ست زائد اثاثوں کے کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ دیا تھا، 14 اپریل کو مختصر فیصلہ سامنے آنے پر حکم نامے پر صرف جسٹس محمد سرفراز ڈوگر کے دستخط تھے، جسٹس اسجد گھرال کے دستخط نہیں تھے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس اسجد جاوید گھرال کی جانب سے اختلافی نوٹ سامنے آ رہا ہے، قانونی ماہرین کہتے ہیں کہ اختلافی نوٹ سامنے آنے پر معاملہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھیج دیا جائے گا  اور چیف جسٹس فیصلے کیلئے ریفرل جج مقررکریں گے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal