NPG Media

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی

سنچورین:(این پی جی میڈیا) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے چوتھے اور سیریز کے آخری میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور میزبان جنوبی افریقہ کو 144 رنز پر ڈھیر کر دیا۔

کپتان بابر اعظم کے فیصلے کو ان کے بولرز نے درست ثابت کیا اور سنچورین کی بیٹنگ وکٹ پر میزبان ٹیم کو صرف 144 رنز تک محدود رکھا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ویںڈرڈسن نے 52 ، جانِ من ملان نے 33 جبکہ ایڈم مارکرم نے 11 رنز کی اننگز کھیلی۔

ان تینوں بلے بازوں کے علاوہ بھی افریقہ بلے باز شاہینوں کی شاندار بولنگ کے سامنے ٹک کر کھیل نہ سکا۔ اور 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی نہ داخل ہو سکے۔ پاکستانی بولرز نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 144 رنز پر پویلین بھیج دیا۔

پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بولر فہیم اشرف رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 17 رنز دیکر 3 افریقی بلے بازوں کو چلتا کیا۔ حسن علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تاہم انہوں نے اپنے کوٹے کے 4 اوورز میں 40 رنز دیے۔ حارث روؤف نے جبکہ محمد نواز اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جوابی اننگز میں محمد رضوان سیریز میں مسلسل دوسری بار صفر پر آؤٹ ہوئے اور پاکستان ٹیم کو آغاز سے ہی مشکلات کا شکار کر گئے، رضوان کے آؤٹ ہونے کے بعد فخر زمان نے کپتان بابر اعظم کا ساتھ دیا، ان دونوں کے درمیان 91 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی۔ اس دوران فخر زمان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 34 بالز پر 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔جس میں 4 فلک شگاف چھکے اور 5 دلکش چوکے بھی شامل تھے۔

92 رنز پر پاکستان کی دوسری وکٹ گری جس کے بعد بابر اعظم بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹک نہ پائے اور 24 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی وکٹیں خزاں رسیدہ پتوں کی طرح گرنا شروع ہو گئیں اور پاکستان نے ایک آسان ہدف کو مشکل بنا لیا۔ حیدر علی 3 ، محمد حفیظ 6، آصف علی 5، فہیم اشرف 7 بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ایسے میں محمد نواز نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی ڈوبتی کشتی پار لگائی۔ محمد نواز نے 25 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور پاکستان ٹیم کو فتح دلائی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے مگالا اور ولیمز نے 2،2 جبکہ فورٹیون، تبریز شمسی اور اینڈلے فیلکوائیو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

فہیم اشرف کو شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔جبکہ کپتان بابر اعظم سیریز میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal