NPG Media

وزیر داخلہ شیخ رشید نے سوشل میڈیا بند کرنے پر معذرت کرلی

اسلام آباد (این پی جی میڈیا)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے 3 گھنٹے سوشل میڈیا سروسز بند کرنے پر معذرت کرلی۔

ایک بیان میں شیخ رشید نے ملک میں سوشل میڈیا سروسز کی عارضی معطلی پر کہا کہ معذرت خواہ کو سوشل میڈیا کو 3 گھنٹے کے لیے بند کیا۔انہوں نے کہا کہ واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کو بند کیا، ان کی کال ایسی تھی کہ شاید جمعہ کے بعد نکلیں، اس لیے سوشل میڈیا بند کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سارا جمعہ سکون سے گزرا، یہ لوگ باہر نہیں نکلے، دہشت گردی اور اشتعال انگیزی پھیلانے والوں کو آج شکست ہوگئی ہے۔انہوںن ے کہاکہ کوشش کریں گے کہ آئندہ سوشل میڈیا سے متعلق کوئی تکلیف نہ ہو، ملک کو پیچھے لے جانے والے، انتشتار پھیلانے والوں کو شکست ہوئی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ایمبولینسز اور آکسیجن کے ٹرک روکنے والوں کو شکست ہوئی ہے، کالعدم قرار دے دیا ہے، ان کی تحلیل کے لیے بھی جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کے بینک اکاونٹس، شناختی کارڈز، پاسپورٹ بند کریں گے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal