NPG Media

وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت شبلی فراز کے سپرد

Shibli Faraz
فوٹو:فائل

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں اہم وزارتوں کی ردوبدل کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہر معاشیات شوکت ترین کو نیا وزیر خزانہ بنایا گیا ہے اور انہیں ریونیو کی ذمہ داریاں بھی سونپی گئی ہیں، حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا قلمدان لے کر انہیں وزیر توانائی کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔

دوسری جانب خسرو بختیار کی وزارت بھی تبدیل کردی گئی ہے اور ان سے اکنامک افیئرز کی وزارت لے کر صنعت و پیداوار کی وزارت دی گئی ہے، وزیر توانائی عمر ایوب کی وزارت تبدیل کرکے انہیں اکنامک افیئرز کا وزیر بنایا گیا ہے جب کہ سابق وزیر اطلاعات شبلی فراز کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت سونپ دی گئی ہے۔

تاہم شبلی فراز کو فواد چوہدری سے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت دے کر انہیں وزارت اطلاعات کا قلمدان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم اپنے صوابدیدی اختیارات کے تحت کسی بھی شخص کو 6 ماہ کے لیے وزیر مقرر کرسکتے ہیں، انہی اختیارات کے تحت شوکت ترین کو وزیر خزانہ کا قلمدان سونپا گیا ہے لہذا مستقبل میں انہیں سینیٹر بنانے یا الیکشن لڑانے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin