NPG Media

پاکستان میں سوشل میڈیا کو عارضی طور پر بند کردیا گیا

فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں یوٹیوب، واٹس ایپ، فیس بک، ٹوئٹر سمیت سوشل میڈیا کی تمام ویب سائٹس بند کر دی گئی ہیں۔

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کا اطلاق 11 بجے سے 3 بجے تک ہو گا۔

دوسری جانب وزرات داخلہ نے ملک میں سوشل میڈیا بند ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر سروسز کو بند کیا ہے۔

ادھر ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام اور ٹوئٹر کی سروسز بند ہوگئی ہیں.

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش سے صارفین کی ان سائٹس تک رسائی ختم ہوچکی ہے جس کے باعث انہیں مسائل کا سامنا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin