NPG Media

توقع ہے ہر شعبے میں پاکستان اور امریکا کا تعاون فروغ پائیگا،جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی:(این پی جی میڈیا)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ توقع ہے ہر شعبے میں پاکستان اور امریکا کا تعاون فروغ پائیگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور و قائم مقام سفیر انجیلا ایگلر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہاکہ توقع ہے ہر شعبے میں پاکستان اور امریکا کا تعاون مزید فروغ پائیگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قائم مقام امریکی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا، امریکی سفیر نے بالخصوص افغان امن عمل میں پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سفیر نے افغانستان میں امن کے حصول کے لیے امریکی امداد جاری رکھنے کا یقین بھی دلایا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal