NPG Media

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2.32 روپے تک کمی کر دی گئی

petrol fueling
فوٹو:فائل

اسلام آباد(این پی جی میڈیا)وفاقی حکومت کی طرف سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے مسلسل دوسری مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 2.32 روپے کمی کر دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پٹرول کی قیمت میں کمی کرنے کی منظوری دیدی ہے، فی لٹر پٹرول 1 روپے 79 پیسے سستا کیا گیا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 2 روپے 32 پیسے کمی کی گئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لٹر 2.06 روپے کی تنزلی دیکھی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 2.21 روپے کمی کی گئی ہے۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ فی لٹر پٹرول کی نئی قیمت 108.56 روپے ہو گئی ہے، فی لٹر ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 110.76 روپے، فی لٹر تیل کی قیمت 80 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لٹر قیمت 77.65 روپے ہو گئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے کے بعد ہو گا۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal