NPG Media

آمدنی بڑھنے تک ساری قوم کو صبر کرنا پڑے گا: وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہا  ہے کہ کئی سال سے مہنگائی بڑھ گئی مگر پولیس سمیت کسی بھی تنخواہ دار طبقے کو ملنے والی تنخواہ کافی نہیں ،ہماری آمدنی بڑھنے تک ساری قوم کو صبر کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نےاسلام آباد پولیس لائنز میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت کی ، جہاں انہوں نے پولیس کے شہدا کوخراج عقیدت پیش کیا،وزیراعظم نے یادگارشہدا پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی ، او پریڈ کا معائنہ کیا۔

 

تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وہ قوم ترقی نہیں کرسکتی، جس کی مال اور جان کی حفاظت نہیں ہوتی ،فوج سرحدوں پر قوم کی جان و مال کی حفاظت کرتی ہے اور پولیس ملک میں عوام کا تحفظ کرتی ہے، لیکن پولیس کا آج تک وہ مقام نہیں بنا جس کی وہ مستحق ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ کئی سال سے مہنگائی بڑھتی گئی ہے، مگر پولیس سمیت کسی کو بھی تنخواہ دار طبقے کو ملنے والی تنخواہیں اتنی نہیں جتنی ملنی چاہئیں۔ اسلام آباد پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر کرنے کےلیے حفیظ شیخ سے بات کروں گا، بادشاہ نہیں وزیراعظم ہوں اس لیے اپنے وزیرخزانہ سے پوچھنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک معاشی مشکلات کا شکار ہے، وزیراعظم ہاؤس اور آفس کے 60 سے 70 فیصد خرچے کم کیے ہیں، وفاقی حکومت نے بھی 40 ارب کے اخراجات کم کیے ہیں۔

 

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی کے سیاستدانوں اللہ نے بہت موقع دیا ، وہ ملک کے سربراہ بن گئے، ان کے سامنے بھی دو راستے تھے اور وہ حلال کما سکتے تھے، لیکن وہ اس راستے پر چل پڑے کہ آج عبرت کا نشان بنے ہوئے ہیں۔ ان کے پاس اتنا پیسہ ہے کہ خود انہیں اس کا پتہ نہیں، لیکن کبھی اسپتالوں کے چکر لگارہے ہیں، کبھی ملک سے باہر جارہے ہیں، ان کے بچے بھی باہر بھاگے ہوئے ہیں، باپوں کی چوری بچانے کے لیے بچوں کو جھوٹ بولنا پڑ رہا ہے، کیا فائدہ ایسے پیسے کا، یہ پیسہ تو اللہ کا عذاب ہے، بڑے محلات میں رہنے والے لوگوں پر کیا گزر رہی ہوتی ہے، جس عذاب میں مبتلا ہوتے ہیں وہ اللہ جانتا ہے۔

 

اپنے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ملک میں سب کچھ ہے صرف گورننس کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، حکومتی اقدامات سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہو گیا ہے، جب تک ہماری آمدنی نہیں بڑھتی ساری قوم کو صبر کرنا پڑے گا، آگے حالات بہتر نظر آرہے ہیں، آمدنی بڑھتی جائے گی تو تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں گے، اسلام آباد پولیس کو ہیلتھ کارڈ دیں گے۔

 

واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں عمران خان وہ پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے نہ صرف اسلام آباد پولیس لائنز کا دورہ کیا بلکہ وہاں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بھی شرکت کی۔

 

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin