NPG Media

آرمی چیف کا فوجی فاؤنڈیشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،کارکردگی کی تعریف

سکرین شاٹ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں فوجی فاؤنڈیشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کا مینجنگ ڈائریکٹر فوجی فاوَنڈیشن وقار احمد ملک نے استقبال کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فوجی فاؤنڈیشن کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے معیاری خدمات کے لیے فوجی فاؤنڈیشن کے عزم اور کارکردگی کی تعریف کی جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی فاؤنڈیشن کو مکمل حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی۔

آرمی چیف نے 100 بیڈز پر مشتمل ہسپتال اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ سکول آف نرسنگ کا افتتاح کیا۔

فوجی فاؤنڈیشن 1954 سے مسلسل قومی خدمت میں مصروف عمل ہے اور فوجی فاؤنڈیشن ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

فوجی فاؤنڈیشن نے ٹیکس، ڈیوٹی اور لیویز کی مد میں 175 ارب روپے ادا کیے۔ فوجی فاؤنڈیشن سے آج لاکھوں سویلین افراد بھی مستفید ہو رہے ہیں۔ فوجی فاؤنڈیشن کے 71 فیصد ملازمین سویلین اور 29 فیصد ریٹائرڈ فوجی ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin