NPG Media

ٹی ایل پی پرپابندی لگانے کا فیصلہ ضروری ہو گیا تھا، شیخ رشید

اسلام آباد (این پی جی میڈیا )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی پرپابندی لگانیکافیصلہ ضروری ہوگیاتھا ،کراچی اور فیصل آباد میں تھوڑے مسائل ہیں باقی سب کچھ کھل چکاہے۔ چوبیس گھنٹوں تک تمام معاملات ٹھیک ہوجائیں گے ۔

ایک انٹرویومیں شیخ رشید نے کہا کہ ٹی ایل پی سے جومعاہدہ تھا وہ اعجازشاہ نے کیاتھا۔ ہم مسودے کے معاملے کولیکرآگے بڑھ رہے تھے، ٹی ایل پی والوں سے مسودے پر 2دن بات چیت ہوتی رہی وہ ایسا مسودہ چاہتے تھے جوکسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتاتھا۔

شیخ رشید نے کہا کہ سڑکوں پر کیا ہو رہا تھا ،پوری دنیانے دیکھ لیا۔ صورتحال خرابی کی طرف جارہے تھے ،پابندی لگانا ضروری تھا۔ انہوں نے کہاکہ عدالتوں میں فیصلے ہوتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس تنقید کے علاوہ کوئی اورکام ہی نہیں ہے پاکستان میں اسلام کاعلم بلند ہے ،ملک کو اندر سے نقصان پہنچانا مخالفین کاایجنڈاہے ۔انہوں  نے کہاکہ میراخیال ہے شہبازشریف مذاکرات کی طرف جائیں گے، میراخیال ہے شہبازشریف الیکشن اصلاحات کی طرف جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان صبح شام صورتحال بہترکرنے میں لگے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان صورتحال بہترکرنے کیلئے بہت محنت کررہے ہیں ۔حالات بہتری کی جانب ہیں ،مذاکرات اورالیکشن اصلاحات کی طرف جائیں گے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal