NPG Media

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر خارجہ نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان افغان امن عمل میں تازہ پیشرفت اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal