NPG Media

چینی اسکینڈل، جہانگیر ترین نے شوگر ملز سے متعلق جواب ایف آئی اے میں جمع کرادیا

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو چینی اسکینڈل میں غیر قانونی غیر ملکی اثاثے رکھنے سمیت اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات پرجواب جمع کرادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے ایف آئی اے کے سامنے جواب میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کی کمپنی (جے ڈی ڈبلیو) نے کوئی جرم نہیں کیا اور نہ ہی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) یا سی آئی ٹی نے کوئی ثبوت دکھائے۔

ان کا کہنا تھا کہ جے ڈی ڈبلیو نے قومی خزانے کو 15 ارب روپے سالانہ ٹیکس ادا کیا جو چینی سمیت دیگر صنعت میں سب سے زیادہ ہے، جے ڈی ڈبلیو نے ہر لین دین کے شفاف، جائز اور واضح نوعیت کے دستاویزی ثبوت پیش کیے۔

وفاقی ایجنسی نے جہانگیر ترین کی جانب سے ایف آئی اے میں جمع کرائے گئے جواب پر بتایا کہ وہ چینی اسکینڈل کی مد میں جمع کرائے گئے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد عدالت کو تحقیقات سے مطلق معلومات دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے کی ٹیم 8 اگست 2020 کو شروع ہونے والی شوگر انکوائری کے بعد (جہانگیر ترین کے فراہم کردہ) ریکارڈ کا باریک بینی سے جائزہ لے گی، تاحال یہ چیک کیا جارہا ہے کہ انہوں نے جو ریکارڈ فراہم کیا ہے وہ متعلقہ ہے یا نہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal