NPG Media

ون ڈے رینکنگ :بابراعظم نے ویرات کوہلی سے پہلی پوزیشن چھین لی

تصویر بشکریہ آئی سی سی ٹوئٹر

دبئی:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھین لی۔

جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے والے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔

بابراعظم نے نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل سیریز میں 76 کی اوسط سے 228 رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری شامل ہے۔

سیریز شروع ہونے سے قبل بابراعظم آئی سی سی کی بیٹنگ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود تھے۔

بابراعظم اب تک 80 ون ڈے میچز میں 56.83 کی اوسط سے 3808 رنز بنا چکے ہیں جس میں 13 سنچریاں اور 17 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ بابراعظم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تیسرے جب کہ ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں نمبر ہر موجود ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal