NPG Media

ریاست کی رٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، وزیر داخلہ شیخ رشید

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امورنور الحق قادری نے شرکت کی.

اجلاس میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب، چیف کمشنر اسلام آباد ، آئی جی اسلام آباد، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں آئی جی پنجاب انعام غنی اور کمشنر راولپنڈی نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس میں مذہبی جماعت کی جانب سے احتجاج کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پولیس، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ کو علاقے کلئیر کرانے پر مبارکباد دی۔

اجلاس میں احتجاج کے دوران شہید ہونے والے پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اجلاس کے شرکا کو ہدایت کی کہ ریاست کی رٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ موٹرویز، جی ٹی روڑ اور باقی بڑی سڑکیں ٹریفک کے لیے کلیئر کروا لی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد راولپنڈی میں لیاقت باغ، ترنول، بارہ کہو، روات کے علاقوں کو ٹریفک کے لیے کھلوا لیا گیا ہے۔ رینجرز نے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر بہت زبردست کام کیا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin