NPG Media

کسی کو رہا کرنے نہیں جارہے ہیں، شیخ رشید احمد

اسلام آباد (این پی جی میڈیا)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کسی کو رہا کرنے نہیں جارہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر غور ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالات ٹھیک ہوجائیں گے، کسی کی رہائی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں کوئی سمری مسترد نہیں ہوئی، کابینہ اجلاس میں سیاسی اور ملک میں امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں 27 نکاتی ایجنڈا منظور کیا گیا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے مذہبی تنظیم کی جانب سے ملک بھر میں مظاہروں پر کہا ہے کہ لوگوں کو مارنا، املاک جلانا بالکل درست نہیں، راستے کھلنے چاہئیں اور بات چیت سے مسئلہ حل کرنا چاہئے۔

حافظ طاہر اشرفی نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمیشہ مذاکرات اور پر امن احتجاج سے ہی مسائل حل ہوئے ہیں، کسی قسم کا تشدد کوئی بھی کرے، قبل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا کسی طرح جائز نہیں، راستے بند کرنے کے بجائے پر امن احتجاج کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تشدد مار دھاڑ کا راستہ ترک کر کے حکمت عملی بنانی ہوگی۔حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ اسلاموفوبیا پر وزیر اعظم نے دنیا بھر میں آواز بلند کی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin