NPG Media

رمضان المبارک، سحر و افطار اور تراویح میں بلا تعطل بجلی فراہمی کا اعلان

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) پاور ڈویژن نے ملک بھر میں سحر و افطار اور تراویح میں بلا تعطل بجلی فراہمی کی خوشخبری سنادی ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق سحر و افطار اور تراویح کے دوران ملک میں بلا تعطل بجلی مہیا کی جائے گی، ان اوقات میں تمام فیڈرز پر بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو اس سلسلے میں ضروری ہدایات دے دی گئی ہیں، کسی بھی عارضی تعطل کو دور کرنے کے لیے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی ٹیمیں بھی بنائی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے کنٹرول رومز بھی فعال کر دیے گئے ہیں، کنٹرول رومز میں 24 گھنٹے اسٹاف ڈیوٹی پر موجود رہے گا، سب ڈویژن لیول پر اضافی ٹرانسفارمرز اور دیگر ضروری آلات بھی مہیا کیے جاچکے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal