NPG Media

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں سول و فوجی قیادت نے ملکی سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک تھے، ملاقات کے دوران سیکیورٹی سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم کو ملکی سرحدی صورتحال اور ملک میں انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر جاری مختلف آپریشن اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے بارے میں بھی تفصیل سے معلومات فراہم کی گئی۔

خیال رہے کہ دو ماہ قبل بھی وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی تھی، ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin