NPG Media

فواد چوہدری کو وفاقی وزیراطلاعات کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا

اسلام آباد:(این پی جی میڈیا) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو وزیر اطلاعات کا اضافی قلمدان دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کو وزیر اطلاعات کا اضافی قلمدان وزیراعظم عمران خان نے دیا۔ سینیٹر شبلی فراز کے سینیٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد وزیر اطلاعات کی نشست خالی تھی۔

یاد رہے کہ فواد چوہدری وزیر اطلاعت تھے لیکن کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ دوران ان کا قلمدان تبدیل کرتے ہوئے انہیں وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی بنا دیا گیا تھا ، فوا د چوہدری اس پر کام کرتے رہے اور انہوں نے کئی اہم سنگ میل بھی عبور کیے اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں کئی اہم ایجادات سامنے لائے تاہم اب ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر سے وزیر اطلاعات بنا دیا گیاہے ۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin