NPG Media

جو جماعت اتحاد کا اعتماد کھو بیٹھے پھر شمولیت کا کوئی امکان نہیں،شاہد خاقان عباسی

فائل فوٹو

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدرشاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جو جماعت اتحاد کا اعتماد کھو بیٹھے میری نظر میں پھر شمولیت کا کوئی امکان نہیں، ملک میں احتساب ہے اورنہ ہی انصاف،وہ وقت دور نہیں جب احتساب کرنیوالوں کا احتساب ہوگا۔

سابق وزیراعظم و ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے اپنے اربوں روپے کھائے گئے، اس پر کمیشن بنا سب کو بری کر دیا، مشکلات اس طرح حل نہیں ہوں گی، ملک کو آئین کیمطابق چلائیں اور کوئی حل نہیں براڈ شیٹ کمیشن نے کسی کو نامزد نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ دو سال سے پیش ہو رہا ہوں،کچھ ثابت نہیں ہوا، 600 ارب چینی میں سے عوام کا پیسہ چوری ہوچکا، ہرچیزکی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے، حکومت کچھ نہیں کر رہی۔

انہوں نے کہا کہ آپ کیخلاف1 لاکھ 41 ہزار ووٹ پڑا ہے، یہ تماشا ایسے ہی لگا رہے گا ، نیب سمیت کسی کو ملک میں کرپشن نظر نہیں آتی ،آج احتساب کا واحد مقصد مجرموں کو بچانا اور جرم کی پردہ پوشی کرنا ہے، دوسروں پر جھوٹے الزام لگانا آج کا احتساب ہے، ملکی معیشت تباہ کرنیوالوں کا احتساب ہوگا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کا کیا بنے گا، کیا ملکی مسائل سڑکوں پر حل ہونگے ؟ کیا ملک میں کوئی حکومت ہے ؟ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے کیا کر رہی ہے ؟ آج پاکستان کامسئلہ مہنگائی ہے، گیس سمیت ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے، بجلی کی قیمتیں کیوں بڑھ رہی ہیں، 2018 کا الیکشن چوری ہوا اور جو حکومت بنی وہ ناکام ہوچکی ہے۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ بلاول کے معافی کے مطالبہ کو اسی نظر سے دیکھتا ہوں جو جماعت اتحاد کا اعتماد کھو بیٹھے میری نظر میں اس کی کوئی گنجائش نہیں، فیصلہ پی ڈی ایم جماعتیں کریں گی، وہ جماعت اتحاد میں نہیں رہنا چاہتی تو پھر ان کا اپنا راستہ ہے اور ہمارا اپنا راستہ ہے، ہمارا مقصد نظام کی تبدیلی ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin