NPG Media

تحریک لبیک احتجاج ‘پنجاب میں پیراملٹری فورسز طلب

تصویر بشکریہ اے پی

لاہور:تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج کے باعث پنجاب میں پیراملٹری فورسز کو طلب کر لیا گیا۔ لاہور شہر کی مختلف سڑکوں پر پولیس، ایلیٹ فورس اور رینجرز کی گاڑیوں نے گشت کرنا شروع کردیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق احتجاج اور دھرنے ختم کروانے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ تحریک لبیک پاکستان کا فرانسیسی سفیر کی ملک بدری اور تنظیم کے امیر حافظ محمد سعد رضوی کی گرفتاری کے خلاف کراچی، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، ملتان سمیت مختلف شہروں میں احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا، جس وجہ سے بدترین ٹریفک جام، مسافر اذیت کا شکار اور کئی مقامات پر ایمبولینسیں پھنس گئیں۔

مظاہرے کی وجہ سے کراچی میں ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ سمیت کئی مقامات پر ٹریفک جام ہوگیا۔لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ، چوہنگ، یتیم خانہ چوک، اسکیم موڑ، شنگھائی پل، سگیاں پل، شاہدرہ، کینال روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر بھی ٹریفک کا دبائو رہا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin