NPG Media

پیپلزپارٹی کے پاس باپ سے ووٹ لینے کا جواب نہیں اس لئے نوٹس پھاڑدیا،راناثناء اللہ

فائل فوٹو

فیصل آباد: مسلم لیگ ن پنجاب کے صدراورسابق صوبائی وزیرقانون راناثناء اللہ خاں نے کہاہے کہ عمران خان کے کرداراوراُن کی جماعت کے حالات سے نظرآرہاہے کہ وہ سیاسی خودکشی کریں گے ۔مسلم لیگ ن اُسے سیاسی شہیدنہیں بنائے گی ۔

میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے اُنہوں نے متوقع عام انتخابات کے لئے موجودہ حکومت کے خلاف سیاسی صف بندی بھی بتادی جس کے مطابق پیپلزپارٹی،اے این پی،بلوچستان عوامی پارٹی اور ق لیگ کااتحادہوگاجس میں جہانگیرترین عنصر بھی ہوگا جبکہ مسلم لیگ ن جے یوآئی،بی این پی،حاصل بزنجو،محموداچکزئی اوردیگرجماعتوں پرمشتمل الائنس بن سکتا ہے۔اُنہوں نے دعویٰ کیاکہ عام انتخابات میں درجنوں جماعتیں مل کربھی مسلم لیگ ن کامقابلہ نہیں کرسکیں گی۔

9حلقوںکے ہونے والے ضمنی الیکشن میںبرسراقتدارپی ٹی آئی کی بری طرح شکست سے ثابت ہوگیا ہے مسلم لیگ ن آج بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اورمیاں نوازشریف کے بیانیے کوتسلیم کیاجارہاہے۔

اُن کاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی کے پاس باپ سے ووٹ لینے کاکوئی جواب نہیں اس لئے نوٹس پھاڑدیا۔پی ڈی ایم میں شامل 9جماعتوں کااعتراض بھی اسی پرہے استعفے دینے پرنہیں۔استعفے دینے یانہ دینے کے باوجود پی ڈی ایم برقراررہے گی۔مشترکہ اپوزیشن کے ساتھ ہی استعفے دیے جاسکتے ہیں صرف ایک مسلم لیگ ن نہیں دے گی۔ پیپلزپارٹی علیحدہ چلے گی توہم خودبخود الگ تصورہوں گے۔

اُنہوں نے کہاکہ عمران خان کوووٹ دینے اور حکومت دلانے میں مددکرنے والے پی ٹی آئی سے اپوزیشن میں آجائیں توبسم اللہ پنجاب میں عدم اعتمادکے لئے تبدیلی کے لئے نمبرپورے ہوں توہم تیارہیں اس کے لئے182 ارکان کی ضرورت ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے پاس160ہیں۔

جہانگیرترین حکومتی مشکلات کے لئے اہم وجہ بن چکے ہیں۔اُنہوں نے این اے75ڈسکہ میں مسلم لیگ ن کی کامیابی پرالیکشن کمیشن پر طنزیہ تنقید اور الزام عائد کرنے پرالیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کابھی مطالبہ کیا ۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin