NPG Media

ڈسکہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار نے میدان مار لیا

سیالکوٹ، قومی اسمبلی حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا ۔ این اے 75 ڈسکہ کے تمام 360 پولنگ سٹیشنوں کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج آگئے ۔

مسلم لیگ ن کی خاتون امیدوارنوشین افتخار ایک لاکھ گیارہ ہزار دوسوبیس ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوگئی ہیں ۔ جبکہ حکومتی امیدوار علی اسجد ملہی بانوے ہزار انیس ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے ۔

مسلم لیگ ن کی کامیابی پر علاقے میں جشن کا سماں ہے ۔ ن لیگی کارکنوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں بھنگڑے ڈالے اور ایکدوسرے کو مبارکبادیں دیتے رہے ۔ اس موقع پر شیر اک واری فیر کے نعرے بھی گونجتے رہے ۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے نوشین افتخار کی کامیابی کی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نوشین بہت بہت مبارک ہو۔ آپ نے بہادری، جرت اور استقامت سے ڈسکہ کے عوام کے ووٹ کا تحفظ کیا اور ووٹ چوروں کو اللّہ کے کرم سے چاروں شانے چت کیا۔ آپ کے مرحوم والد کو آپ پر فخر ہو گا۔ ہم سب کو بھی آپ پر فخر ہے۔

نوشین افتخار کی کامیابی پر مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے بھی ٹوئٹ میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہےکہ بیشک عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، ڈسکہ این اے 75 میں مسلم لیگ ن کی کامیابی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ پاکستان کے عوام نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے وژن کے ساتھ کھڑے ہیں۔


ادھر پاکستان مسلم لیگ ن کے آفیشنل ٹوئٹر ہینڈل پر بھی نوشین افتخار کی کامیابی کا دعویٰ کر دیا ہے۔

قبل ازیں این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے پرامن طور پر جاری رہی اور کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ حلقہ میں پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی اور ن لیگ کی نوشین افتخار میں کانٹے کا مقابلہ ہوا جب کہ تحریک لبیک کے امیدوار خلیل سندھو نے بھی انتخابی عمل میں حصہ لیا ۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin