NPG Media

فردوس عاشق اور ق لیگ کی اہم شخصیت کو ڈسکہ کیلیے ترقیاتی پیکج کا اعلان کرنے پر نوٹس جاری

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور سلیم بریار کو الیکشن کمیشن نے شوکازنوٹس جاری کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ق لیگ کے سینئروائس پریزیڈنٹ چوہدری سلیم بریار نے 9 اپریل کو حلقے کا دورہ کیا اور 50 کروڑکے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا جو ضابطہ اخلاق کے سراسر خلاف ہے۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سیالکوٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔ جس کے مطابق فردوس عشق اعوان نے پریس کانفرنس میں حلقہ کے لیے ترقیاتی پیکج کا اعلان کرکے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔

الیکشن کمیشن نے واقعے پر ایکشن لیتے ہوئے چوہدری سلیم بریار اور فردوس عاشق اعوان کو 2 دن کے اندر جواب داخل کرانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin