NPG Media

آج دو ماہ میں دوسری بار ایم این اے بننے جا رہا ہوں، پی ٹی آئی امیدوار کا دعویٰ

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار اسجد ملہی نے کامیابی کا دعویٰ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا جبکہ ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی کے امیدوارعلی اسجد ملہی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آج دو ماہ میں دوسری بار ایم این بننے جا رہا ہوں۔

علی اسجد ملہی نے دعویٰ کیا ہے کہ آج کا الیکشن وہی جیتیں گے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ پہلے بھی الیکشن شفاف تھے آج بھی بالکل ویسے ہی ہورہے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin