NPG Media

وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین سے واٹس ایپ پر بھی رابطہ منقطع کردیا

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین کے واٹس ایپ مسیجز نظر انداز کرتے ہوئے ان سے مکمل طور پر رابطہ منقطع کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم اور جہانگیر ترین کا واٹس ایپ رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوچکا ہے، چونکہ ہانگیرترین نے گذشتہ چند ہفتوں میں وزیراعظم کو پانچ سےزائد میسج بھجوائے تاہم وزیراعظم نے ان میسجز کو نظرانداز کردیا۔

رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین نے واٹس ایپ پر وزیراعظم کو پارٹی سے اپنی وفاداری کے متعلق میسجز بھجوائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے کیسز میں وضاحت کے میسج بھی بھیجے۔

واضح رہے کہ لندن سے واپسی پر جہانگیر ترین نے فون پر بھی وزیراعظم سے ایک مرتبہ رابطہ کیا، رابطہ وزیراعظم اور جہانگیر ترین کے مشترکا دوستوں کے مشورے پر کیا گیا۔

تاہم وزیراعظم نے جہانگیر ترین کے حالیہ مسیجز کا اب تک کوئی جواب نہیں دیا، وزیراعظم شفاف اور بلاامتیاز احتساب پر کوئی سمجھوتہ کرنے کو راضی نہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal