NPG Media

کل ڈسکہ کی عوام بے روزگاری کا ظلم ڈھانے والے لٹیرے حکمرانوں کو مسترد کرے گی، حمزہ شہباز

انتخابی ووٹ اور ڈبے کے ساتھ کھلواڑ عوام اور پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کے مترادف ہوگا ،حمزہ شہباز

لاہور (این پی جی میڈیا ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ڈسکہ الیکشن میں ووٹ چوری، دھاندلی میں ملوث سرکاری افسران کے خلاف فوجداری قانون کے تحت کارروائی کریں گے ،پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ جو بھی عوام کے مینڈیٹ پر شب خون مارے گا، اسے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے ۔

ا پنے بیان میں حمزہ شہباز نے کہاکہ ڈسکہ میں الیکشن کی ذمہ داری پر مامور افسران اور عملہ آئین اور قانون کے مطابق شفاف انتخاب کو یقینی بنائے ۔ڈسکہ میں الیکشن ڈیوٹی پر تعینات افسران اور عملہ ڈسکہ کے عوام اور ووٹ کی حفاظت یقینی بنائے۔ دھاندلی کرانے کاحکومتی حکم ملے تو الیکشن ڈیوٹی پر مامور افسران اور عملہ اسے ماننے سے انکار کردے۔

انہوں نے کہاکہ انتخابی ووٹ اور ڈبے کے ساتھ کھلواڑ عوام اور پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کے مترادف ہوگا۔الیکشن کمشن سے درخواست ہے کہ کاونٹر فائلز کی کڑی نگرانی کی جائے۔الیکشن کمشن کا عملہ یقینی بنائے کہ کاونٹر فائلز ووٹ کی پرچی کے سیریل نمبر کے ساتھ میچ ہو ،خبردار کرتا ہوں کہ عوام ایسی کسی بھی کوشش کی سخت مزاحمت کریں گے ،یہ صرف ڈسکہ کا نہیں ،پورے پاکستان کا الیکشن ہے، ووٹ چوروں کی شکست ان کی اقتدار سے روانگی کا ذریعہ بنے گی۔

انہوں نے کہاکہ انشااللہ 10 اپریل کوایک بارپھر ڈسکہ کے عوام کی فتح کا سورج طلوع ہوگا۔عوام ووٹ کے ذریعے مہنگائی، بے روزگاری کا ظلم ڈھانے والے لٹیرے حکمرانوں کو مسترد کرے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کے عوام کا ہر ووٹ کشمیر فروش، آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چور کرپٹ ٹولے سے نجات کا باعث بنے گا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal