NPG Media

اگلے مالی سال میں مزید ٹیکس لگائیں گے، پاکستان کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی

اسلام آباد:(این پی جی میڈیا) پاکستان نے آئی ایم ایف کو ٹیکس کی وصولیوں کے حوالے سے یقین دہانی کرا دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو اگلے مالی سال میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 6 ہزار ارب پورا کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دلایا کہ اگلے مالی سال میں 13 سے 14 سو  ارب کے مزید ٹیکس لگائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں بجلی کی قیمت 4 روپے 97 پیسے کا اضافہ ہو گا۔ جبکہ پیٹرولیم کی مد میں ٹیکس 4600 ارب کی جگہ 511 ارب سے زیادہ ہو گا۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ اگلے مالی سال میں پیٹرولیم پر ٹیکس کا حجم 600 ارب تک بڑھ جائے گا۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی کے اگلے سال جے ڈی پی میں ٹیکسوں کا حصہ 3 فیصد بڑھایا جائیگا۔ کھانے پینے کی اشیاء، ادوایات اور تعلیم سے متعلق اشیاء سے متعلق ٹیکس استثنیٰ بھی ختم کر دیا جائیگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو بتایا کہ اگلے مالی سال کا بجٹ 7 ہزار 700 روپے ہو گا۔ اگلے مالی سال قرض اور قرض کی ادائیگیوں کے سلسلے میں 3100 ارب روپے خرچ ہونگے۔

خیال رہے کہ اس سال پاکستان نے آئی ایم ایف کے دیے گئے اہداف کے مطابق ٹیکس وصولیاں نہیں کیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin