NPG Media

این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی انتخابات کیلئے کل پولنگ ہوگی

ڈسکہ(این پی جی میڈیا)این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی انتخابات کیلئے کل(ہفتہ کو) پولنگ ہوگی۔ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعلی اسجد ملہی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار نوشین افتخار کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

این اے 75 کے الیکشن کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ الیکشن کمیشن نے پولنگ عملے کو خصوصی ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ ڈسکہ کی سیٹ ن لیگی رہنما صاحبزادہ سید افتخارالحسن شاہ کے انتقال سے خالی ہوئی تھی۔ ڈسکہ حلقہ این اے 75کے کل 360پولنگ ا سٹیشنز ہیں۔حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی بھی ہوگی۔

حلقے میں تعینات پریذائیڈنگ افسران کیلئے اسمارٹ فون لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔تمام پریذائیڈنگ افسران اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران کو موبائل پراپنی لوکیشن آن رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام پریذائیڈنگ افسران پولنگ اسٹیشن پر پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں فارم 45 کی تصویر لیں گے اور اسے متعلقہ ریٹرننگ افسر کو بھیجنے کے پابند ہوں گے۔ ریٹرننگ افسر کو فرانزک تفصیلات بھی جمع کرانا ہوں گی۔

قبل ازیں 19فروری کو بھی ڈسکہ میں الیکشن ہوا تھا تاہم امن و امان کی خراب صورتحال اورانتخابی قوانین کی خلاف ورزیوں کے باعث اس کے نتائج منسوخ کرکے دوبارہ الیکشن کا اعلان کیا گیا تھا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal