NPG Media

جس پر بھی الزامات ہیں قانون کا سامنا کرے عدالتیں انصاف فراہم کریں گی:عمران خان

فائل فوٹو

لاہور:وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جس پر بھی الزامات ہیں قانون کا سامنا کرے عدالتیں انصاف فراہم کریں گی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق دورہ لاہور کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ میں قانون سب کے لیے برابر ہے، ریاست مدینہ کو عملی جامہ پہنائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ قانون سب کے لیے ایک ہے کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے، مجھ سمیت سب قانون کے سامنے جوابدہ ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں قانون کی بالا دستی ہوگی۔

دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیرخان ترین نے کہا تھا کہ مجھ پر بے بنیاد الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں۔ میرے خلاف 3مقدمات ہیں۔ پاکستان میں80 شوگر ملز ہیں، لیکن نشانے پر صرف میں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم تحریک انصاف سے انصاف مانگ رہے ہیں۔ میرے اور میرے بیٹے کے اکاؤنٹ منجمد کردیے گئے ہیں۔

جہانگیرترین نے کہا کہ اکاؤنٹ کیوں منجمد کیے، اس سے کیا فائدہ ، یہ سب کون کررہا ہے؟ ظلم بڑھتا جارہا ہے، میری وفاداری کا امتحان لیا جارہا ہے۔

بینکنگ کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میں پوچھتا ہوں آخر یہ انتقامی کارروائی کیوں ہورہی ہے، وجہ کیا ہے؟ ملک کی 80 شوگر ملز میں سے انھیں صرف جہانگیر ترین نظر آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جو بھی یہ سب کررہا ہے وقت آگیا ہے انہیں بے نقاب کیا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں جہانگیرترین نے کہا پی ٹی آئی سے راہیں جدا نہیں ہوئیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin