NPG Media

حکومت گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کی حیثیت دینے کا وعدہ ہر صورت پورا کرے گی، علی امین گنڈا پور

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کی حیثیت دینے کا وعدہ ہر صورت پورا کرے گی۔

گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کی حیثیت دینے کے حوالے سے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان نے کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون، وزیراعلی گلگت بلتستان، سیکرٹری امور کشمیر، خارجہ، دفاع اور دیگر اہم حکام نے شرکت کی۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کی حیثیت دینے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، حکومت گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کی حیثیت دینے کا وعدہ ہر صورت پورا کرے گی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عبوری صوبے کے قیام کے حوالے سے گلگت بلتستان اسمبلی کی متفقہ قرارداد گلگت بلتستان کے عوام کی امنگوں کی عکاس ہے۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کی حیثیت دینے کے حوالے سے مختلف ماڈلز پر تفصیلی غور کیا گیا ۔

کمیٹی میں اتفاق کیا گیا کہ گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے قومی مفادات ، عوامی امنگوں اور سیاسی اتفاق رائے کو یقینی بنایا جائیگا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal