NPG Media

عید کے بعد حکومت تمام شہریوں کیلئے ویکسین کی رجسٹریشن کھول دے گی، اسد عمر

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت عید کے بعد تمام شہریوں کے لیے کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کے حوالے سے آئندہ پانچ سے چھ ہفتوں کو اہم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اب تک نجی شعبے سے 14 ہزار افراد نے ویکسین لگوائی ہے، سرکاری سطح پر 11 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن کے لیے اس وقت چین، پاکستان کا بنیادی ذریعہ ہے جبکہ عید کے بعد ملک میں کورونا کی کین سینو ویکسین بھی دستیاب ہوگی۔

اسد عمر نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ عید کے بعد ہم یومیہ ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگانے کے قابل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد پہلی لہر سے زیادہ ہے جو تشویش کی بات ہے۔

وفاقی وزیر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کے ذریعے کیسز کی شرح کو کم کیا جاسکتا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal