NPG Media

موجودہ حکومت نے ایچ ای سی کو بھی تباہ کر کے رکھ دیا ہے، احسن اقبال

 

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے موجودہ حکومت کو ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی تباہی کا ذمہ دار ٹھہرا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی سے متعلق جاری ہونے والے صدارتی آرڈیننس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 2013 میں حکومت میں آئے تو ایچ ای سی تباہ حال ملا، ایچ ای سی کا 13 ارب روپے کا بجٹ ن لیگ کی حکومت نے 46 ارب روپے تک بڑھایا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے آج ہماری یونیورسٹیز کو تباہ کیا جا رہا ہے، موجودہ حکومت نے ایچ ای سی کو تباہ کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی ہے۔

یاد رہے کہ صدر مملکت کی جانب سے ایچ ای سی سے متعلق جاری آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی 2 سال جب کہ ارکان کی تعیناتی 4 سال کے لیے ہوگی اور ایچ ای سی کے تمام فیصلے وزارت تعلیم کی منظوری سے کیے جائیں گے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin