NPG Media

ن لیگ کے 5سال کے مقابلے میں ہم نے اڑھائی سال میں35ہزار ارب روپےکاقرض واپس کیا، وزیراعظم

سکرین شاٹ

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے 5سال میں 20ہزار ارب روپے کا قرض واپس کیا جبکہ ہم نے اڑھائی سال میں 35ہزار ارب روپے کا قرض واپس کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت ہاؤسنگ سوسائٹی کی افتتاحی تقریب میں انہوں نے کہا کہ غریب کو سستے قرضے دینے کی کوشش کامیاب ہوگئی ہے۔

بینکوں کو چھوٹے قرضے دینے کی عادت نہیں تھی۔ آسان قرضوں کیلئے ہماری کوششیں کامیاب ہو رہی ہیں۔ ملک میں مورگیج فناسنگ کا اسٹرکچر نہیں تھا۔ قرضوں کیلئے بینک بھی تیار ہیں اور اسکیمیں بھی لانچ ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غریب کو سستے قرضے دینے کی کوشش کامیاب ہوگئی ہے۔ 2سال میں لوگوں کو گھر ملیں گے۔ میرا خواب ہے کہ کچی آبادی والوں کے پاس مالکانہ حقوق آجائیں۔

لوگوں کے پاس پیسہ نہیں ہوتا اس لئے کچی آبادی بن جاتی ہے، دو ہزار ایسے لوگوں کو فلیٹ ملیں گے جو فلیٹ کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin