NPG Media

کورونا وائرس،مزید98افراد جاں بحق،5ہزار329نئے کیسز رپورٹ

File Photo

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث مزید98افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ5ہزار329نئے کیسز رپورٹ کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں اس وقت عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث اموات کی مجموعی تعداد15ہزار124تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس وبا سے اس وقت متاثرہ افراد کی تعداد7لاکھ5ہزار 229ہوگئی۔

ایکٹو کیسز کی تعداد ملک بھر میں66ہزار 994ہوچکی ہے جبکہ6لاکھ 23ہزار 399افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں مزید بتایا گیا کہ کورونا سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں پر6ہزار793افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ سندھ میں 4ہزار520،کے پی کے میں 2ہزار 519،اسلام آباد میں 591،گلگت بلتستان میں 103،بلوچستان میں212اور آزاد کشمیر میں386افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin