NPG Media

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو میچ میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی

سنچورین:(این پی جی میڈیا) پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے میچ میں 28 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے اوپنر فخر زمان نے 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کپتان بابر اعظم نے 94 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔ امام الحق نے 57 رنز بنا کر ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ لیکن حسن علی نے دھواں دار 11 بالز پر 31 رنز کی اننگز کھیل کر پاکستان کے ہدف کے 320 رنز تک پہنچایا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشور مہاراج نے 3، ایڈم مارکرم نے 2، جبکہ اینڈلے پھیلکوائیو اور سمٹ نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

جوابی اننگز میں جنوبی افریقی ٹیم رنز بنا پائی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے جانِ من ملان نے 70 رنز کی باری کھیلی۔ جبکہ ویرانے نے 62 اور پھیلکوائیو نے 52 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح دلانے کی کوشش کی لیکن پاکستانی بولرز کی نپی تلی بولنگ کے سامنے افریقی بلے باز پہاڑ جیسا ہدف عبور کرنے میں ناکام رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز  اور شاہین شاہ آفریدی نے تین، تین، حارث رؤف نے 2، حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ میں شانداز اننگز کھیلنے پر کپتان بابر اعظم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ فخر زمان کو سیریز میں بہترین کارگردگی دکھانے پر مین آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے 8 سال بعد جنوبی افریقہ کو جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز میں شکست دی ہے۔ پاکستان نے جنوبی افریقہ میں اپنی آخری ون دے سیریز میں 2013 میں جیتی تھی۔ جس کے بعد پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں مسلسل چار سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal