NPG Media

آرمی چیف کا روسی وزیر خارجہ سے ملاقات میں افغان امن عمل پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ملاقات کی اور خطےکی سلامتی بالخصوص افغان امن عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کا وشوں کو سراہا اور باہمی دلچسپی کے امور، دفاع اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی۔

اس موقع پر روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روس کے تعلقات درست سمت میں گامزن ہیں، مستقبل میں پاک روس تعلقات مختلف شعبوں میں مزید مضبوطی پکڑیں گے۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے روسی صدر سے افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں دیر پا امن اور استحکام کےلئے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے، افغانستان میں دیرپا امن و ستحکام سےخطے کو فائدہ پہنچے گا۔

اس کے علاوہ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے کسی ملک کےخلاف جارحانہ عزائم نہیں ہیں، پاکستان روس کے ساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتا ہے اور پاکستان روس کے ساتھ باہمی فوجی تعاون کو وسعت دینے کے خواہش رکھتا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin