NPG Media

شہزاد اکبر نے جہانگیر ترین کے شکوے کا جواب دے دیا

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ اور احتساب مرزا شہزاد اکبر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین کے شکوے کا جواب دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر داخلہ نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ احتساب اور قانون کی بالادستی کا نعرہ لگا کر دوسروں کو پکڑیں اور اپنوں کو چھوڑ دیں، آپ کا نعرہ احتساب کا ہے تو پھر یہ نہیں ہو سکتا کہ کسی ایک گروہ یا شخص کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ندازے لگائے جارہے ہیں کہ جہانگیر ترین شاید میرے اورپرنسپل سیکرٹری سے متعلق بات کررہے ہیں، جہانگیر ترین سے ذاتی طور ہر میرا کوئی مسئلہ نہیں، جہانگیر ترین کامیاب بزنس مین ہیں، میرا رول بہت مشکل ہے، اس میں دوست بھی کھو جاتے ہیں، جن لوگوں نے چینی میں پیسہ کھایا ان سے واپس لیا جائے گا۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ میری ذمے داری احتساب کی نہ ہوتی تو شاید میں بھی ساتھ چلا جاتا، ساتھ جانے کا مقصد گروپ بنانا نہیں ہے۔ دوسری جانب جہانگیر ترین نے وزیراعظم عمران خان سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وفاداری کا امتحان لیا جا رہا ہے، دوست تھا دشمنی کی طرف نہ دھکیلیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal