NPG Media

رمضان المبارک: بجلی صارفین کو اضافی بل کا جھٹکا دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) رمضان المبارک میں نیپرا نے بجلی صارفین کو ایک بار پھر 64 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کا جھٹکا دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیمرا نے بجلی کی قیمت 64 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے جس کا اطلاق اپریل کے بلوں پر کیا جائے گا تاہم نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اضافے کی منظوری ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ مد میں فروری کیلئے دی گئی، جس کے نتیجے میں بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق صرف رمضان المبارک کے مہینے یعنی اپریل کے بلوں پر کیا جائے گا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کا کہنا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں کیا جائے گا، سی پی پی اے جی نے 64 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جس کے بعد اتھارٹی کی جانب سے 30 مارچ 2021 کو ایف سی اے پرعوامی سماعت کی گئی۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ کے آخر میں نیپرا نے بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں 65 پیسے کا اضافہ کیا تھا اور بجلی کی قیمتیں بڑھنے کے بعد صارفین کو 4 ارب 59 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal