NPG Media

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 321 رنز کا ہدف دیدیا

فائل فوٹو

سنچورین:(این پی جی میڈیا) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جا رہے تیسرے میچ میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 320 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 321 رنز کا ہدف دیدیا۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستانی اپنرز فخر زمان اور امام الحق کے درمیان 112 رنز کی اوپننگ شرکت داری قائم ہوئی۔ امام الحق 57 رنز بنا کر مہاراج کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔

فخر زمان نے اپنی شاندار اننگز جاری رکھی اور بابر اعظم کیساتھ مل کر 94 رنز کی ایک اور شاندار پارٹنرشپ قائم کی۔ اسی دوران فخر زمان نے اس سیریز کی لگاتار دوسری سنچری اسکور کی۔ فخر زمان بھی 101 رنز بنا کر مہاراج کا شکار بنے۔

فخر زمان کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کا مڈل آرڈر پھر خاطر خواہ کارگردی نہ دکھا سکا اور پاکستان کی ٹیم مشکلات میں گر گئی۔ پاکستان نے 257 رنز پر 6 وکٹیں گنوا دیں۔ نواز کے آؤٹ ہونے کے بعد حسن علی میدان آئے اور اپنی پاور ہٹنگ سے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ انہوں نے 11 بالز پر 31 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

دوسرے اینڈ پر موجود بابر اعظم نے بھی شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور 94 رنز پر میچ کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے۔

یوں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز کے اختتام پر 320 رنز بنائے اور میزبان ٹیم کو جیت کیلئے 321 رنز کا ہدف دیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشور مہاراج نے 3، ایڈم مارکرم نے 2، جبکہ اینڈلے پھیلکوائیو اور سمٹ نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal