NPG Media

فیصلہ کن میچ، مہمان ٹیم کا ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ

سنچورین:(این پی جی میڈیا) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن میچ سپر اسپورٹس کمپلیکس سنچورین میں کھیلا جا رہا ہے جس میں افریقی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصلہ کن میچ کیلئے قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں کردی گئیں۔ سرفراز احمد، حسن علی، محمد نواز اور عثمان قادر کو آج کی پلئینگ الیون میں شامل کیا گیا۔ عثمان قادر آج اپنا ڈیبیو میچ کھیلیں گے۔

ٹیم سے ڈراپ ہونے والے کھلاڑیوں میں شاداب خان، دانش عزیز، محمد حسنین اور آصف علی شامل ہیں۔

ادھر جنوبی افریقہ اپنے 6 بہترین کھلاڑیوں سے محروم ہو گئی۔ آئی پی ایل میں کھیلنے کیلئے ربادا، نوکیا، نگیڈی، ڈیوڈ ملر اور کوئنٹن ڈی کوک بھارت کیلئے روانہ ہو چکے ہیں جبکہ رسی وینڈ ڈسن انجری کا شکار ہو کر آج کے میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ تین میچوں کی سیریز کا یہ فیصلہ کن میچ ہے۔ اس سے پہلے دونوں ون ڈے میچز میں دونوں ٹیموں نے ایک ، ایک کامیابی حاصل کی ہوئی ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal