NPG Media

آئی ایم ایف نے رواں سال پاکستان میں مہنگائی اور بیروزگاری بڑھنے کا عندیہ دیدیا

فائل فوٹو

اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستانی معیشت پر رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں رواں سال مہنگائی اور بیروزگاری بڑھے گی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی رپورٹ میں رواں سال پاکستان کی شرح نمو 1.5 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے اور حکومت نےشرح نمو 2.1 فیصدرہنے کی پیش گوئی کی ہے جب کہ اسٹیٹ بینک نے شرح نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوگا اور رواں مالی سال مہنگائی 8.7 فیصد رہنے کا امکان ہے جب کہ حکومت نے مہنگائی 6.5 فیصد تک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کاکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.5 فیصد رہے گا جب کہ حکومت نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.6 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin