NPG Media

پاکستان اور روس کے درمیان وزرا خارجہ کی سطح پر مذاکرات آج ہونگے

فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان اور روس کے درمیان وزرا خارجہ کی سطح پر مذاکرات آج ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے علاقائی وبین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لیوروف وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ آمد پہنچے ہیں۔ مہمان وزیر نے وزارت خارجہ کے سبزہ زار میں یادگاری پودا بھی لگایا۔

پاکستان اور روس کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات کا انعقاد ہو گا۔ دونوں جانب سے وزرائے خارجہ اپنے وفود کی قیادت کریں گے۔

ان مذاکرات کے بعد دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی روسی وزیر خارجہ اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔

روس کے وزیرخارجہ کی وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر بات چیت مذاکرات کا اہم حصہ ہیں۔

دونوں ممالک کے مابین افغان امن عمل کے حوالے سے بھی خصوصی تبادلہ خیال ہو گا۔ نارتھ ساوتھ گیس پائپ لائن منصوبے کو آگے بڑھانے پر بھی بات ہوگی۔ روس کے وزیرخارجہ9 سال بعد پاکستان آئے ہیں۔ انہوں نے اس سے قبل وہ2012 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal